کوویڈ-19 کے باوجود وقتاً فوقتاً کھیلوں کی سرگرمیاں اور مقابلے ہوتے رہتے ہیں۔ ایتھلیٹ جو کوویڈ-19 کی وجہ سے وقتی طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتے، کسی نہ کسی طرح تربیت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

Guidelines for Coaches, Trainers and Athletes During COVID-19.png

اِس مضمون میں ہم حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجاویز کی روشنی میں کوچ، کھلاڑیوں اور ٹرینرز کے لئے کوویڈ-19 سے محفوظ رہنے کے اقدامات بیان کریں گے۔

بنیادی احتیاطی تدابیر

تمام کھلاڑیوں، کوچ، رضاکاروں، اور تربیتی مراکز کے ملازمین کو مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات کو اپنانا چاہیے:

  • جو کھیل سماجی فاصلے کے ساتھ نہیں کھیلے جاسکتے، اِس وقت نہ کھیلے جائیں۔ کیونکہ اِن  سے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
  •  کھلاڑیوں، کوچ اور عملے کے درمیان کم از کم 6 فٹ (2 میٹر) کا فاصلہ برقرار رکھیں۔
  •  آنکھیں، ناک اور منہ چھونے سے پرہیز کریں۔ 
  •  کم سے کم 20 سیکنڈ تک بار بار اور اچھی طرح صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں یا کھانے سے پہلے یا کسی سطح کو چھونے کے بعد الکحل کے سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کریں۔
  • کھانستے یا چھینکتے وقت منہ کو ٹشو یا اپنی کہنی سے ڈھانپیں۔ 
  • استعمال سے پہلے اور بعد میں کھیلوں کے سامان کو صاف کریں۔
  •  کھیلوں کے سامان کو شیئر نہ کریں۔ کسی اور کا تولیہ، کپڑے، یونی فارم، وغیرہ استعمال نہ کریں۔ 
  • بزرگ افراد کو کھیلوں کے میدان اور مقابلوں میں جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ 
  • اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کھیلوں کے مقابلوں میں صرف ایک محدود تعداد میں لوگ موجود ہوں۔
  •  کھلاڑیوں / ایتھلیٹس ، کوچ اور منیجرز کو کوویڈ-19 علامات خود مانیٹر کرنے کے لئے تعلیم دی جانی چاہئے اور بیمار ہونے پر گھر میں ہی رہنا چاہئے۔

نوٹ: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ورزش کے دوران ماسک پہننے کا مشورہ نہیں دیتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پسینہ ماسک کو گیلا کرتا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا باعث بنتا ہے۔ مزید یہ کہ اس کے نتیجے میں جراثیم کی نشوونما بھی ہوسکتی ہے۔

کھیلوں کے مقابلوں کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایت

کھیلوں کی تنظیموں، کھلاڑیوں اور منیجرز کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا چاہئے:

  • داخلی دروازے پر تھرمل اسکریننگ کا انتظام رکھیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں انڈور مقامات میں ہوا کا بہاؤ بڑھانے کے لئے کھڑکیاں اور دروازے کھول کر قدرتی وینٹیلیشن کو یقینی بنائیں۔ تاہم کھیلوں کے مقابلے کھلی فضا میںمنعقد کرنا اولین ترجیح ہونی جاہیے۔
  • داخلی اور خارجی راستوں پر معلومات آویزاں کریں۔
  • داخلی اور خارجی راستوں پر سینیٹائزر، صابن اور پانی دستیاب ہونا چاہئے۔ 
  •  لاکر روم استعمال کرنے سے گریز کریں۔ 
  •  جمنازیم فرش کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنائیں۔ 
  •  عملے کے ایک نامزد ممبر کو صحت سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سرگرمیوں کی نگرانی کرنی چاہئے۔

آپ اِس لنک کے ذریعے وزارت قومی صحت کی جانب سے کھلاڑیوں، کوچز، منیجرز اور کھیلوں کے عہدیداروں کے لئے تفصیلی ایس او پیز دیکھ سکتے ہیں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

اگر آپ کوچ ، ایتھلیٹ یا ٹرینر ہیں جو کوویڈ-19 کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں بولو فیس بک پیج پر اپنے سوال بھیج سکتے ہیں: facebook.com/bolopkinfo۔